آداب شجرہ شریف
سلسلہ
عالیہ کا شجرہ پاک پڑھنے کے لئے مندرجہ ذیل آداب کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے تا کہ
یکسوئی حاصل ہو اور جن بزرگوں کے نام لئے جائیں ان کی روح متوجہ ہو اور اللہ کی بارگاہ
میں ان کا وسیلہ مقبول ہو۔
تمام
دوست دوزانو، التحیات کی صورت میں بیٹھ کر اپنی اپنی آنکھیں بند کر کے بائیں طرف قلب
ہوتا ہے۔ قلب کی طرف دھیان کریں اور خفی ذکر کرتے ہوئے ناک کی طرف سے سانس اندر کھینچیں
تو لفظ ” اللہ اور ناک ہی سے سانس باہر نکالیں تو ہو کی آواز نکلے۔ دوران شجرہ پاک
اور ذکر، کوئی بھی دوست آنکھ نہیں کھولے گا۔ کیونکہ یہ آنکھیں دروازه ہیں دل کے محلات
کا دروازہ کھلا دیکھ کر ہر کوئی آ سکتا ہے۔ لہذا نگاہ کا دروازہ بند کر لو اور پھر
اپنے مقصود اصلی و از لی کو پکارو۔
جن
دوستوں نے بیت کی ہے۔ وہ اپنے اپنے مرشد پاک کا تصور باندھ لیں۔ جنہوں نے بیت نہیں
کی وہ یوں خیال کریں کہ جیسے ہی محفل پاک حضور نبی کریم علیہ الصلوة والسلام کے روضہ
اقدس کے سامنے ہورہی ہے۔
شجرہ پاک کے بعد بلند آواز
سے اللہ ہو کا ذکر ہوگا تمام دوست مل کر ایک آواز سے ذکر کریں۔ تھک جائیں تو آہستہ
آہستہ کرتے جائیں لیکن کوئی بھی دوست جلدی نہ کرے۔ بلک مل کر ذوق و شوق سے ذکر کریں۔
Event: Mehfil E Zikr E Illahi Wa Milad E Mustafa S.A.W.W Part 2/12
Date: 19-12-2016
Khawaja Muhammad Jamil Khan Lodhi
Location: ADA Bhagal District Layyah
Shajra E Aliya Naqshbandia Mujadadia Masoomia Islamia - Zikr Bil Jahar - Zikar Allah Hoo
محفل ذکرِ الٰہی وّمیلادِ
مصطفےٰ ﷺ 19 دسمبر 2016 بروز پیر بعد نمازِ عِشاء بمقام اللہ ہو ہاؤس (اللہ ہو ٹریڈرز)
اختر آباد اڈہ بھاگل(ضلع لیہ) ، زیرِ صدارت پیرِ طریقت ،رہبرِ شریعت حضرت الحاج خواجہ
محمد جمیل خان لودھی صاحب ، سجادہ نشین دربارِ عالیہ نقشبندیہ ، مجددیہ، معصومیہ، اسلامیہ
جہان آباد شریف کراچی۔
Please comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.