مجھ
پہ چشمِ کرم اے مرے آقاﷺ کرنا
حق
تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا
میں
کہ ذرہ ہوں مجھے وسعتِ صحرا دے دے
کہ
تیرےﷺ بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا
میں
ہوں بےکس ترا شیوہ ہے سہارا دینا
میں
ہوں بیمار تراﷺ کام ہے اچھا کرنا
تُوﷺ
کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے
کہ
تریﷺ شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا
تیرےﷺ
صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈوبا
جس
نے، جس رنگ میں چاہا مجھے رسوا کرنا
یہ
تراﷺ کام ہے اے آمنہ کے دُرِّ یتیم
ساری
امت کی شفاعت، تنِ تنہا کرنا
تیرےﷺ
آگے وہ ہر اک منظرِ فطرت کا ادب
چاند
سورج کا وہ پہروں تجھے دیکھا کرنا
دشمن
آجائے تو اٹھ کر وہ بچھانا چادر
حسنِ
اخلاق سے غیروں کو وہ اپنا کرنا
کوئی
فاروق سے پوچھے کہ کسے آتا ہے
دل
کی دنیا کو نظر سے تہہ وبالا کرنا
اُن
صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام
جن
کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا
مجھ
پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی
کہنے
والے اسے کہتے ہیں، خدا کا کرنا
3 Comments
Write CommentsTheir is a correction in lyrics.
ReplyMujhle *bhi* Chashm-e-karam aye mere AAQA صلی اللہ علیہ وسلم karna
Mashallah very nice naat Allah peer Naseerduin naseer k darjat buland farmae.
Reply𝔐𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥 𝔪𝔞𝔰𝔥𝔞𝔩𝔩𝔞𝔥
ReplyPlease comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.