Faslon Ko Takalluf Hai Humse Agar Lyrics In Urdu With Video Naat
فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ، ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
خود ان ہی کو پکاریں
گے ہم دور سے ، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے
جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا ، بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
سر جھکانے کی فرصت ملے
گی کِسے ، خو دہی آنکھوں سےسجدے سےٹپک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس
نہیں آئیں گے ، ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے
نام ان کا جہاں بھی لیا جائیگا، ذ کر ان کا جہاں بھی کیا جائیگا
نور ہی نورسینوں میں
بھر جائیگا ، ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے
ائے مدینے کے زائر ! خدا کے لیے ، داستان سفر مجھ کو یوں مت
سنا
دل تڑپ جائیگا، بات
بڑھ جائیگی، میرے محتاط آنسوں چھلک جائیں گے
ان کی چشم کرم کو ہے اس کی خبر ، کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر؟
ہم کو اقبال جب بھی
اجازت ملی، ہم بھی آقا کے دربار تک جائیں گے