dar e nabi par naat lyrics in urdu by zulfiqar ali hussaini naat lyrics
درِ
نبیؐ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
کبھی
تو قسمت کھلے گی میری کبھی تو میرا سلام ہوگا
یہ
ہی جاؤں گا عرض مطلب ملے گا جب تک نہ دل کا مطلب
نہ
شام مطلب کی صبح ہوگی نہ یہ فسانہ تمام ہوگا
درِ
نبیؐ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
اسی
توقع پہ جی رہا ہوں یہی تمنا جِلا رہی ہے
نگاہ
لطف و کرم نہ ہوگی تو مجھ کو جینا حرام ہوگا
درِ
نبیؐ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
خلاف
معشوق کچھ ہوا ہے نہ کوئی عاشق سے کام ہوگا
خدا
بھی ہو گا ادھر بھی اے دل جدہر وہ عالی مقام ہوگا
درِ
نبیؐ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
جو
دل سے ہے مائلِ پیمبر یہ اسکی پہچان ہے مقرر
کہ
ہر دم اُس بے نوا کے لب پر درود ہوگا سلام ہوگا
درِ
نبیؐ پر پڑا رہوں گا پڑے ہی رہنے سے کام ہوگا
1 Comments:
Write CommentsSubhan ALLAH Dare Nabi Par is a great Naat.
ReplyPlease comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.