ختم
خواجگان
سلسلہ
عالیہ نقشبندیہ مجددیہ معصومیہ کا ختم خواجگان اس اعتبار سے تمام وظائف اوراد سے
مختلف و منفرد اور یکتا ہے کہ اس کا ہر کلمہ قرب خداوندی کی مہک عشق رسول صلی الله
علیہ وسلم کی سوندھی سوندھی خوشبو اور باطن کی ٹھنڈی ٹھنڈی چاندنی سے لبریز ہے۔
بزرگوں
نے ختم خواجگان کی فضیلت یوں بیان فرمائی ہے کہ ایک مرتبہ ختم خواجگان پڑھنے سے
تین سو ساٹھ مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ اور دو مرتبہ ختم خواجگان کا
وظیفہ اطمینان قلبی اور قرب خداوندی کے لئے نہایت مجرب ہے۔ ایسا آسان، نادر و
نایاب، عظیم روحانی نسخہ ، یقینا طالبان حق کی تشنگی بجھانے، گو ہرمقصود پانے اور
عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راہیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔
الغرض
ختم خواجگان حضور قبلہ عالم رحمۃالله علیہ اور حضور خواجہ سرکار علیہ الرحمۃ کا
سکہ بند معمول تھا۔ اور آپ کے معمولات، از کارواشغال اورختم خواجگان امراض قلب کی
اصلاح کے لئے تدبیر علاج ہیں۔ لیجئے ، سیکھئے اور جِلا پائیے۔
دربار عالیہ کے سنگیوں کے طریقہ عبادت میں ہم
آہنگی اور یکسانیت پیدا کرنے کے لئے ختم خواجگان پڑھنے اور پڑھانے کی مکمل ترتیب و
ترکیب بھی درج کی جاتی ہے۔ براہ کرم اس پرعمل کرنے کی کوشش کریں۔
محفل
پاک شروع کرنے سے پہلے تمام حاضرین کو ترتیب اور حسن ادب سے بٹھائیں۔ پھر یوں تعارف
کرائیں کہ سلسلہ عالیہ نقشبند یہ مجددیہ معصومیہ نوابیہ کا ختم خواجگان پڑھا جائے
گا۔ طریقہ یہ ہے کہ جوکلمہ پاک پڑھا جائے ۔ سب حضرات ساتھ مل کر پڑھنے کی کوشش
کریں۔ جب حقا کہا جائے تو خاموش ہو جائیں ۔ اگلا کلمہ پاک سنیں ۔ پھر ساتھ مل کر
پڑھتے جائیں۔ اگر کوئی کلمہ پاک زبان پر نہیں آ رہا تو اسے غلط نہ پڑھیں بلکہ اس
کی بجائے کلمہ طیبہ الله الله یا درود پاک پڑھتے جائیں۔
Please comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.