نبی
ﷺ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا
جو
ہجرِ طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا کمال آیا
تری
ﷺ دعاوٴں ہی کی بدولت عذابِ رب سے بچے ہوئے ہیں
جو
حق میں اُمّت کے تیرےؓ لب پر سوال آیا کمال آیا
غرور
حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تِل خدا نے
جو
کالے رنگ کا غلام تیرا ﷺ بلال رضی اللہ عنہ آیا کمال آیا
نبی
ﷺ کی آمد سے نور پھیلا فضائے شب پر نکھار آیا
چمن
میں کلیوں کے رُخ پہ حُسن وجمال آیا کمال آیا
عمرؓ
کی جرات پہ جاوٴں قرباں کہ جس سے شیطان بھی ہے لرزاں
عمرؓ
کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا
نبی
ﷺ تو صائم سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا
مگر
جو آخر میں آمنہؓ کا وہ لال ﷺ آیا کمال آیا ۔
1 Comments:
Write CommentsBemisaal
ReplyPlease comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.