ہر
عبادت سے بڑھ کر عبادت نماز ، ساری دولت سے
بڑھ کر ہے دولت نماز
قلب
غمگیں کا سامان فرحت نماز ، ہے مریضوں
کو پیغام صحت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر
عبادت نماز
نارِ
دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ، رب سے مِلوائے
گی تُم کو جنت نماز
پیارے
آقاﷺکے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ ، قلب شاہِ
مدینہ کی راحَت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر
عبادت نماز
اے
غریبو نا گھبراؤ سجدے کرو ، دے گی برکت مٹائے گی غربت نماز
کیوں
نمازی جہنم میں جائے بھلا ، اُس کو دِلوائے گی
باغِ جنت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر
عبادت نماز
جو
مسلمان پانچوں نمازیں پڑھیں، لے چلے گی اُنہیں
سوئوے جنت نماز
ہوگی
دنیا خراب آخرت بھی خراب، بھائیو تُم
کبھی چھوڑنا مت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر
عبادت نماز
بے
نمازی جہنم کا حقدار ہے ، بھائیو تُم
کبھی چھوڑنا مت نماز
قبر
میں سانپ بچھو لپٹ جائیں گے ، بھائیو تُم کبھی چھوڑنا
مت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر
عبادت نماز
سھ
سکو گے نا دوزخ کا ہرگز عذاب، بھائیو تُم کبھی چھوڑنا
مت نماز
دیکھو
اللہ ناراض ہو جائے گا ، بھائیو تُم
کبھی چھوڑنا مت نماز
یا
خدا تُجھ سے عطار کی
ہے دعا ، مصطفیٰ ﷺ کی پڑھے پیاری
اُمت نماز
ہر عبادت سے بڑھ کر عبادت نماز
Please comments box mein kisi bhi qisam ke spem links enter na Karen.